Thursday, April 25, 2024

زکا وائرس کا خطرہ‘ سائنسدانوں نے ریو اولمپکس موخر کرنے کی وارننگ دیدی

زکا وائرس کا خطرہ‘ سائنسدانوں نے ریو اولمپکس موخر کرنے کی وارننگ دیدی
May 28, 2016
لندن (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے زکا وائرس کو اولمپک کھیلوں کے دوران بڑے پیمانے پر تباہی کا سامان قرار دے دیا اور خبردار کیا ہے کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے برازیل میں ہونے والے ریو اولمپکس کا مقام تبدیل کیا جائے یا انہیں موخر کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق زکا وائرس کے باعث ریو اولمپکس خطرے میں پڑ گئے۔ عالمی ماہرین صحت نے اولمپک کھیلوں کا مقام تبدیل کرنے یا انہیں موخر کرنے کی تجویز دے دی۔ عالمی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز کے دوران زکا وائرس بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے 100 سے زائد بڑے سائنسدانوں نے متفقہ طور پر خط جاری کردیا۔ اس خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں کا مقام تبدیل کردیا جائے یا پھر اس کی تاریخیں بدل دی جائیں تاکہ زکا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ روکا جا سکے۔ زکا وائرس سے برازیل میں ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ وائرس مچھر سے پھیلتا ہے اور اولمپک کھیلوں کی وجہ سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل سکتا ہے۔