Monday, September 16, 2024

زکا وائرس عالمی سطح پر خطرناک ترین وبا قرار‘ 40 لاکھ افراد متاثر ہونے کا خدشہ

زکا وائرس عالمی سطح پر خطرناک ترین وبا قرار‘ 40 لاکھ افراد متاثر ہونے کا خدشہ
February 2, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے زکا وائرس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دے دیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ براعظم جنوبی امریکہ میں زکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیس سے چالیس لاکھ ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زکا وائرس کو عالمی تشویس کی اس کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جس میں ایبولا تھا۔ ماہرین اس وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے باعث انتہائی فکر مند ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چین نے زکا کو ایک غیرمعمولی وائرس قرار دیا ہے اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مارگریٹ چین کا کہنا تھا کہ زکا وائرس سے بچاو کا واحد حل ایڈیز نامی مچھر سے بچاو ہے جو اس وائرس کے پھیلاو¿ کا سبب بنتا ہے۔