Sunday, September 8, 2024

زکا وائرس سے متاثرہ بچوں کا علاج ممکن ہے : برازیلی محققین

زکا وائرس سے متاثرہ بچوں کا علاج ممکن ہے : برازیلی محققین
July 4, 2016
ریو ڈی جنیریو (ویب ڈیسک) برازیلین محققین نے کہا ہے کہ زکا وائرس سے متاثرہ بچوں کا علاج ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ زکا وائرس کی وجہ سے جو بچے دماغی خرابی کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں ممکن ہے کہ وہ بالکل ٹھیک یا نارمل دکھائی دیں۔ طبی جریدے ”لینسٹ“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دماغی معذوری کے شکار بچوں میں سے ہر پانچویں بچے کو نارمل کے زمرے میں رکھا جا سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ بعض کیسز میں بچے مر جاتے ہیں اور جو بچ جائیں انھیں ذہنی معذوری اور نشوونما میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام کیسز کے جائزوں سے معلوم ہوا کہ زکا وائرس کا خطرہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو سوچا گیا تھا۔