Tuesday, April 23, 2024

زکا وائرس سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے : برازیلی سائنسدان

زکا وائرس سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے : برازیلی سائنسدان
May 2, 2016
ساو پولو (ویب ڈیسک) برازیلی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ زکا وائرس سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ ہر پانچ میں سے ایک حاملہ خاتون اس سے متاثر ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیلی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زکا وائرس سے اعصابی نظام کو مزید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس وائرس کیخلاف ویکسین کی تیاری ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہی ہے جبکہ یہ وائرس خطے میں نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زکا وائرس اور نومولود بچوں کے غیرمعمولی طور پر چھوٹے سروں کے درمیان تعلق موجود ہے۔ یہ مشاہدہ بھی کیا گیا ہے کہ زکا وائرس سے متاثرہ 20 فیصد خواتین ایسی تھیں جن کے بچوں کا دماغ پیدائش سے قبل متاثر ہوا۔ انگلش جریدے ”جرنل آف میڈیسن“ میں شائع تحقیق کے مطابق زکا وائرس کی شکار حاملہ خواتین کے سکین کروانے پر ان کے رحم میں موجود بچوں کے ابنارمل ہونے کی نشاندہی ہوئی۔