Friday, April 26, 2024

زچہ وبچہ کی صحت بارے عالمی کانفرنس کا میکسیکو سٹی میں آغاز، افتتاح ملنڈا گیٹس نے کیا

زچہ وبچہ کی صحت بارے عالمی کانفرنس کا میکسیکو سٹی میں آغاز، افتتاح ملنڈا گیٹس نے کیا
October 20, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) زچہ وبچہ کی صحت کے بارے میں عالمی کانفرنس میکسیکو سٹی میں شروع ہو گئی ہے۔ غربت کی شکار ماؤں اور نومولود بچوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کی کانفرنس کا افتتاح امیر ترین خاتون ملنڈا گیٹس نے کیا۔ میکسیکو سٹی میں شروع ہونے والی اس کانفرنس میں غربت کا شکار زچہ وبچہ کی بہبود کیلئے حکمت عملی اور اقدامات پر غور کیا جائیگا۔ اقوام متحدہ نے زچہ وبچہ کو طبی سہولیات کی فراہمی اور انہیں موت کے منہ میں جانے سے بچانے کیلئے پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں ملنڈا اور گیٹس فاؤنڈیشن بھی حصہ لے رہی ہے۔ ملنڈا اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن دنیا کا سب سے بڑا خیراتی ادارہ ہے جو بیماریوں کی روک تھام اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کر رہا ہے اور اس کا سرمایہ چالیس ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ملنڈا کہتی ہیں بہتر صحت، بہتر تعلیم اور اقتصادی مواقع کے نتیجے میں خوشحالی پر منتج ہوتی ہے۔ کانفرنس میں پچھتر ممالک کے ایک ہزار پالیسی ساز، محقق اور ڈاکٹر شریک ہیں۔