Sunday, September 8, 2024

زوٹوپیا کا مسلسل تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر قبضہ برقرار

زوٹوپیا کا مسلسل تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر قبضہ برقرار
March 20, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈکی اینی میٹڈفلم مزاحیہ فلم زوٹوپیاچارارب روپے کابزنس کرکے باکس آفس پرمسلسل تیسرے ہفتے پہلے نمبرپرہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈفلم زوٹوپیا کاراج تیسرے ہفتے بھی برقرارہے فلم ریلیزکے تیسرےہفتے چارارب روپے کماکرباکس آفس پر پہلے نمبرپربراجمان ہے۔ دوسری طرف دی ڈائی ورجنٹ سیریزکی فلم الی جنٹ نے ریلیزکے پہلے ہفتے ہی بڑی اسکرین پرتہلکہ مچادیاہے فلم نے تین ارب روپے کماکرباکس آفس پردوسری پوزیشن پرقبضہ جمالیاہے۔ جبکہ ہالی ووڈکی ڈرامہ فلم مِری کلز فرام ہیون بھی پیسےکمانے کی دوڑمیں پیچھےنہیں۔ فلم ریلیزکے پہلے ہفتے ایک ارب ساٹھ کروڑروپےکمائی کےساتھ باکس پرآفس پرتیسرے نمبرپرہے۔