Thursday, April 18, 2024

زندہ جلائی جانیوالی زینت کی ماں کو سزائے موت جبکہ بھائی کو عمرقید کی سزا سنادی گئی

زندہ جلائی جانیوالی زینت کی ماں کو سزائے موت جبکہ بھائی کو عمرقید کی سزا سنادی گئی
January 16, 2017
لاہور(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلائی جانے والی لڑکی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مقتولہ کی ماں کو سزائے موت اور بھائی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد الیاس نے زینت قتل کیس پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ مقتولہ والدہ ملزمہ پروین بی بی اور بھائی انیس پر الزام تھا کہ سترہ سالہ زینت کو پسند کی شادی کرنے کی پاداش پر زندہ جلا دیا گیا ۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں فیصلہ سنایا، جرم ثابت ہونے پر سترہ سالہ زینت کی والدہ کو سزائے موت جبکہ اس کے بھائی انیس کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔ سزا پانے والی خاتون اور اس کے بیٹے کے خلاف جون 2016میں پسند کی شادی کرنے والی زینت کو فیکٹری ایریا میں زندہ جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔