Thursday, April 25, 2024

زمینوں کے تنازعات میں کراچی پولیس بھی ملوث نکلی

زمینوں کے تنازعات میں کراچی پولیس بھی ملوث نکلی
May 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) زمینوں کے تنازعات میں کراچی پولیس بھی ملوث نکلی، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کی لینڈ مافیا سے ملاقات اور خفیہ ڈیل کی ویڈیو 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ ویڈیو میں  5منزلہ عمارت کی کروڑوں میں ڈیل پر بات چیت ہوئی ، ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے الزام مسترد کر دیا۔ ساؤتھ زون میں زمینوں کے تنازعات میں کراچی پولیس بھی ملوث نکلی۔ پولیس اور لینڈ مافیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ۔ [caption id="attachment_224258" align="alignnone" width="500"]زمینوں کے تنازعات کراچی پولیس کراچی ‏ ‏92 نیوز ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ خفیہ ڈیل زمینوں کے تنازعات میں کراچی پولیس بھی ملوث نکلی[/caption] نائنٹی ٹو نیوز کی ویڈیو حاصل کردہ ویڈیو میں  پانچ منزلہ عمارت میں کروڑوں کی لین دین پر گفتگو کی گئی، وائٹ منی ہے، عمارت خالی ہے، ایک بلڈر کی نیت خراب ہوچکی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ویڈیو سے متعلق ایس ایس پی سائوتھ پیر محمد شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف پیش کیا کہ کچھ لوگ عمارت کا مسئلہ لیکر آئے تھے، یہ میرے اختیار میں نہیں، میں نے منع کردیا تھا، عمارت کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔