Monday, May 20, 2024

زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ، ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن گرفتار

زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ، ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن گرفتار
December 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آصف میمن کا فرنٹ مین بھی زیرحراست، پوچھ گچھ جاری ہے۔ آصف میمن اور عاطف لمبا نے گلستان جوہر اور کورنگی میں سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔ تحقیقات گزشتہ تین ماہ سے جاری تھیں۔