Sunday, September 8, 2024

زمینوں پر قبضے، غیرقانونی ہائیڈرنٹ : کے ایم سی کا افسر حضور بخش کلہوڑ گرفتار !!! عثمان معظم 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

زمینوں پر قبضے، غیرقانونی ہائیڈرنٹ : کے ایم سی کا افسر حضور بخش کلہوڑ گرفتار !!! عثمان معظم 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے
August 28, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے کے ایم سی کے افسر حضور بخش کلہوڑ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم پر غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلانے اور زمینوں پر قبضے کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم کو90روزہ تحویل پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔ قبل ازیں پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم کوکراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز لاءافسر نے بتایا کہ عثمان معظم سے دہشت گردی الزامات کی تحقیقات کرنی ہیں۔ 90روز کیلئے ہماری تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کر لی اور عثمان معظم کو 90روز کیلئے تحویل میں رکھنے کی اجازت دیدی۔