Sunday, May 19, 2024

زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل ’’ شاہین ٹو‘‘ کا کامیاب تجربہ

زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل ’’ شاہین ٹو‘‘ کا کامیاب تجربہ
May 23, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل ’’ شاہین ٹو ‘‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کے تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے، شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو  1500کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔  شاہین ٹو میزائل ملکی اسٹریٹجک ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بحیرہ عرب میں کئے جانے والے شاہین ٹو میزائل کے تجربے کا مشاہدہ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن نے کیا، اس موقعہ پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سائنسدانوں اور انجینئرزنے بھی تجربے کی کامیابی کا بغور مشاہدہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالےشاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر تہنیتی پیغامات دیے۔