Friday, March 29, 2024

زمین سندھ ریونیو بورڈ نے بغیر اختیارات کے الاٹ کی، پاکستان ریلوے کا دعویٰ

زمین سندھ ریونیو بورڈ نے بغیر اختیارات کے الاٹ کی، پاکستان ریلوے کا دعویٰ
January 16, 2018

کراچی (92 نیوز) پاکستان ریلوے نے دعویٰ کیا کہ اس کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین سندھ کے ریونیو بورڈ نے بغیر اختیارات کے الاٹ کی۔
پاکستان ریلوے کی زمین سندھ حکومت کی جانب سے الاٹ کیے جانے کا انکشاف سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے خلاف ضابطہ ریلوے کی زمین بیچ دی۔
ریلوے کی بیش قیمت زمین پر قبضہ اور غیر قانونی الاٹمنٹ میں بڑے سیاستدانوں کے نام بھی شامل ہیں۔
گلشن اقبال میں کھربوں روپے مالیت کی ریلوے زمین سیاسی پارٹی کے اہم عہدیدار کو غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی۔
سندھ حکومت نے ریلوے زمین پر خلاف ضابطہ الاٹمنٹ تاحال منسوخ نہیں کیں۔
ریلوے حکام کے مطابق غیر قانونی الاٹمنٹ اور قبضے ختم کرانے کے لیے سندھ حکومت تعاون نہیں کر رہی۔