Sunday, May 19, 2024

زمزم کا کنواں کرہ ارض پر پانی کا سب سے پرانا چشمہ ہے

زمزم کا کنواں کرہ ارض پر پانی کا سب سے پرانا چشمہ ہے
August 19, 2018
مکہ مکرمہ ( 92 نیوز) زمزم کا کنواں کرہ ارض پر پانی کا سب سے پرانا چشمہ قرار دیا جاتا ہے ، پانچ ہزار سال گزرنے کے باوجود یہاں سے پانی کی روانگی اور مٹھاس میں  کوئی کمی نہیں آئی ،جو خدائے بزرگ و برتر کی شان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خانہ کعبہ سے صرف 20 میٹر دور زمزم کا کنواں کرہ ارض پر پانی کا سب سے پرانا چشمہ قرار دیاگیا ہے  ، جیسا کہ تاریخی روایات میں بیان کیا جاتا ہے کہ زم زم کا چشمہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑھیاں رگڑنے کی جگہ سے پھوٹا۔ پانی کا یہ کنواں تیس میٹر گہرا ہے جس میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ 18.5 لیٹر اور کم سے کم 11 لیٹر بتائی جاتی ہے۔ جب حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ  السلام نے یہاں پر اللہ کے پہلے گھرکی بنیاد رکھی تو یہ چشمہ اس وقت موجود تھا۔ سعودی فرمانروا شاہ خالد مرحوم کے حکم پر 1979 میں آب زم زم کے کنویں کی صفائی کا عمل شروع کیا گیا ، 2010 میں  سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ مرحوم  نے 700 ملین ڈالر کی مدد سے کنویں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا اور مسجدالحرام سے ساڑھے چار کلومیٹر دور آب زم زم کا کارخانہ تیار کروایاجس میں 13 ہزار 405 مربع میٹر عمارت میں یومیہ دو لاکھ گیلن زم زم ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ حج کے ایام میں یہ تعداد پانچ لاکھ گیلن تک  چلی جاتی ہے۔