Thursday, March 28, 2024

زمبابوےٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد بھارت ،آسٹریلیااور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرینگی :جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہرکا نائنٹی ٹو نیوزکو انٹرویو

زمبابوےٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد بھارت ،آسٹریلیااور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرینگی :جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہرکا نائنٹی ٹو نیوزکو انٹرویو
May 23, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان نژاد جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر نے کہا ہے کہ پرامیدہوں  کہ زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد بھارت ،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرینگی ۔ نائنٹی ٹو چینل کے دفتر کے دورہ اور اپنے ایکسکلوزو انٹرویوکے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہے ۔ جب ان سےپاکستان کی کرکٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں یہاں کھیل کر ہی جنوبی افریقہ میں گیا ہوں یہاں کی گیم کی وجہ سے مجھے وہاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ زمبابوے کے دورہ کے بعد یہاں کی کرکٹ میں اور بھی بہتری آئیگی۔ عمران طاہر نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی طرف سے کیے جانیوالے اقدامات کی تعریف کی ہے اور حکومت اور پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ۔