Friday, April 19, 2024

زمبابوے ، ہرسال سرکاری سطح پر موگابے ڈے منانے کا اعلان

زمبابوے ، ہرسال سرکاری سطح پر موگابے ڈے منانے کا اعلان
November 28, 2017

ہرارے ( 92 نیوز ) زمبابوے کی عبوری حکومت کا ہر سال قومی سطح پر موگابے ڈے منانے کا اعلان سامنے آگیا ۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ایمرسن نگاگوا کی حکومت نے سابق صدر رابرٹ موگابے کی سالگرہ کے دن 21 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔
اس دن کو یوتھ ڈے کے طور پر منایا جائے گا جبکہ زمبابوے سکول آف انٹیلی جنس کو یونیورسٹی کا درجہ دیکر موگابے سے منسوب کردیا گیا
گزشتہ ہفتے 93 سالہ رابرٹ موگابے نے 37 سالہ اقتدار کے بعد فوجی مداخلت پر استعفیٰ دیا تھا ۔