Thursday, April 25, 2024

زمبابوے کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک آج پیش کی جائیگی

زمبابوے کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک آج پیش کی جائیگی
November 21, 2017

ہرارے (92 نیوز) زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کے خلاف مواخذے کی تحریک آج پیش کی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مواخذے کی تحریک کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ سے سادہ اکثریت کی حمایت درکار ہو گی۔ اس کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو پیش کرے گی۔
موگابے کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ضروری ہو گا کہ دونوں ایوان تحریک کو دو تہائی اکثریت سے منظور کریں۔
تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے شروع کردئیے گئے ہیں۔