Sunday, September 8, 2024

زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاہد آفریدی کو آرام دینے کا کوئی پروگرام نہیں : ہارون رشید

زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاہد آفریدی کو آرام دینے کا کوئی پروگرام نہیں : ہارون رشید
August 8, 2015
کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے بہترین  ٹیم کی سلیکشن کے لئے منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا پڑے گا جبکی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کو آرام دینے کا کوئی پروگرام نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرہارون رشید نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وسیم اکرم کی زیر نگرانی فاسٹ بالرز کے کیمپ کا دورہ کیا ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی ٹریننگ سے نوجوان کھلاڑیوں میں بہتری آئی ہے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہئے ۔ ٹی ٹوینٹی کے کپنان شاہد آفریدی کو آرام دینے کے حوالے سے  چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ تمام افواہیں  ہیں ابھی ٹیم  ٹی توئینٹی ورلڈ کپ  کے لئے تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے شاہد آفریدی کا ٹیم کے ساتھ رہناضروری ہے۔ محمد عامر کی سلیکشن کے بارے میں ہارون رشید کا کہنا تھا کہ یہ باتیں قبل از وقت ہیں ابھی تو عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لیا ۔