Monday, May 13, 2024

زمبابوے کیخلاف ٹی 20اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان 19 اکتوبر کو ہوگا

زمبابوے کیخلاف ٹی 20اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان 19 اکتوبر کو ہوگا
October 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح  الحق  نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے  میچوں کے لیے قومی اسکواڈ  کا اعلان 19 اکتوبر کو کریں گے۔

 چیف سلیکٹر مصباح الحق  نے قذافی اسٹیڈیم میں سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لیا، کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ اور سیکنڈ الیون میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے ،

نیشنل ٹی 20 کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  زمبابوے کے خلاف سیریز کا اعلان نیشنل ٹی ٹونٹی کپ مکمل ہونے کے بعد کریں گے،  قومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے لیے 22 یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ    زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں اس پر سوچ و بچار جاری ہے۔