Wednesday, April 24, 2024

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کپتان اور کوچ کی مشاورت سے ہو گا: چیف سلیکٹر ہارون الرشید

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کپتان اور کوچ کی مشاورت سے ہو گا: چیف سلیکٹر ہارون الرشید
May 16, 2015
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ کپتان اور کوچ سے ٹی ٹونٹی ٹیم کے حتمی انتخاب کے وقت مشاورت کی جائے گی، ٹیم کا اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ہونے والے سپر ایٹ ٹی ٹونٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ تاحال ٹیم کے انتخاب پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ٹیم کے حتمی انتخاب کے وقت کوچ اور کپتان سے مشاورت کی جائے گی۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔