Thursday, April 25, 2024

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا
October 27, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان زمبابوے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ بذریعہ بس لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا۔ اسلام آباد ہوٹل پہنچنے پر قومی ٹیم  کے ارکان کے دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی لیا گیا، کل سے کھلاڑی راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔ زمبابوے ٹیم کی قرنطینہ کی مدت بھی پوری ہو گئی، مہمان ٹیم ہوٹل میں منتقل ہوگئی۔ زمبابوے اسکواڈ کے بھی آج کورونا ٹیسٹ لئے گئے۔ دونوں ٹیموں میں پہلا ون ڈے تیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیلئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،،، سپریم کورٹ نے ایم کیوایم اور سندھ حکومت کے وکلاء سے تحریری دلائل ایک ہفتے میں طلب کر لیے۔