Friday, March 29, 2024

زمبابوے کیخلاف 2ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان آج ہو گا، سپرایٹ ٹی ٹونٹی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلال آصف، نعمان انور اور عمراکمل کی شمولیت کا امکان

زمبابوے کیخلاف 2ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان آج ہو گا، سپرایٹ ٹی ٹونٹی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلال آصف، نعمان انور اور عمراکمل کی شمولیت کا امکان
May 19, 2015
لاہور (92نیوز) زمبابوے کےخلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کےلئے ٹیم کا اعلان آج ہو گا، شاہدآفریدی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے، سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی سے شعیب ملک، نعمان انور، بلال آصف اور عمراکمل نے بھی ٹیم میں شمولیت کےلئے پوزیشن مضبوط بنا لی ہے۔ ٹیم کا اعلان آج سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہو گا، شاہد آفریدی قیادت سنبھالنے کاونٹی کرکٹ چھوڑ کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ سکواڈ میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفرازاحمد، وہاب ریاض، سہیل خان، محمد عرفان، جنید خان، سعد نسیم، مختاراحمد، یاسر شاہ اور عمر گل کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے شعیب ملک، عمر اکمل، بلال آصف اور نعمان انور کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔