Wednesday, May 8, 2024

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئی

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئی
October 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئی ،مہمان ٹیم 3 ون ڈے 3 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچی ، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا  ون ڈے 30 اکتوبر، دوسرا یکم اور تیسرا  تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، قومی اسکواڈ کپتان بابر اعظم، شاداب خان،عبداللہ شفیق، اسد علی، فخر عالم، فہیم اشرف، محمد حفیظ، حیدر علی، حارث سہیل، محمد حسنین، حارث رؤف، امام الحق، عماد وسیم، افتخار احمد، خوشدل شاہ، موسیٰ خان، محمد رضوان، روحیل نذیر، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض اور ظفر گوہر پر مشتمل ہوگا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوشش ہے اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں، اب سے تمام ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ ہوں گی۔ ون ڈے کرکٹ اب ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ کسی ٹیم کو کمزورنہیں سمجھ سکتے۔