Saturday, April 27, 2024

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کی تصدیق ہوتے ہی کرکٹ کے دیوانوں کے چہرے کھل اٹھے

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کی تصدیق ہوتے ہی کرکٹ کے دیوانوں کے چہرے کھل اٹھے
May 15, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوےکرکٹ ٹیم کے  دورہ پاکستان   پر چھائے بے یقینی  کے بادل چھٹ گئے اور اب  ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے ایک بار پھر کھل جائیں گے ،،پاکستانی شائقین بھی اپنے اسٹار کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈز میں ان   ایکشن دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہوا پاکستانی کرکٹ مداحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور کیوں نہ ہوں اپنے ہی ملک کے گراؤنڈز میں بوم بوم آفریدی کی جوشیلی بیٹنگ جو دیکھنے کو ملے گی۔ مصباح الحق کی پراعتماد بیٹنگ اور عمر اکمل کے دم دار اسٹروکس بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستانی شائقین کا خوب لہو گرمائیں گی۔ پاکستانی باؤلنگ کی بات کی جائے تو وہاب ریاض اور محمد عرفان زمبابوے کے بیٹسمینوں کی وکٹیں اڑاتے نظر آئینگے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے ہیں ساتھ ہی ساتھ پاکستانی شائقین بھی فیورٹ کھلاڑیوں کو اپنے ملک کے گراؤنڈز میں کھیلتا دیکھ کر بھرپور خوشی منائیں گے۔