Saturday, April 27, 2024

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے قرنطینہ کے دوران آج سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے قرنطینہ کے دوران آج سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا
October 21, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز)پاک زمبابوے  سیریز کیلئے پاکستان میں موجود زمبابوے  کرکٹ ٹیم نے قرنطینہ کے دوران آج سے ٹریننگ کا آغاز کردیا ۔

زمبابوے کی ٹیم ڈیڑھ بجے تک ٹریننگ کرے گی ، ڈھائی بجے زمبابوے کا ایک کھلاڑی پریس کانفرنس کرے گا ، ٹیم اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کر لئے گئے تھے۔

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ آج کیے جائیں گے ، پاکستانی ٹیم آج لاہور میں رپورٹ کرے گی ۔

پاکستانی اسکواڈ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔