Friday, April 26, 2024

زمبابوے کرکٹ ٹیم سمیت تمام اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

زمبابوے کرکٹ ٹیم سمیت تمام اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے
October 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم سمیت تمام اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ مہمان ٹیم نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا۔ کھلاڑیوں نے نیٹ میں باؤلنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے خوب پریکٹس کی۔ زمباوین آل راؤنڈ ایلٹن چگم بورا نے کہا ہے پاکستان آکر اچھا محسوس ہو رہا ہے ۔ ورلڈکپ میں براہِ راست رسائی کے لیے ہر میچ جیتنا ضروری ہے۔ دوسری جانب  پاکستان کرکٹ   ٹیم نے لاہور   کے  نجی ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔ پاکستانی اسکواڈ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ پاکستان  اور زمبابوے  کے درمیان  ون ڈے سیریز 30 اکتوبر سے   راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی    سیریز  کا آغاز  سات نومبر سے لاہور میں ہو گا۔