Friday, April 26, 2024

زمبابوے کرکٹ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لئے شرائط عائد کر دیں

زمبابوے کرکٹ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لئے شرائط عائد کر دیں
April 20, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے  کرکٹ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لئے شرائط عائد کر دیں،  کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بھی آمدنی میں حصہ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے رابطہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں انہیں بھی حصہ دار بنایا جائے۔ زمبابوے نے پی سی بی سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ جوابی دورے کے طور پر پاکستانی ٹیم بھی اگست میں زمبابوے بھیجی جائے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی مئی میں پاکستان آمد کا امکان ہے ۔