Friday, April 26, 2024

زمبابوے کا دورہ پاکستان کنفرم ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی امید

زمبابوے کا دورہ پاکستان کنفرم ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی امید
April 27, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں  چھ سال بعد  انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے  لگی  ہے، چیئر مین  پی سی  نے  آئندہ  مہینے   زمبابوے کرکٹ  ٹیم کے دورہ پاکستان کی  خوش خبری  سنا دی۔ مارچ دوہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے  پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں معطل  ہیں ،اس دوران کوئی  ٹیم    آئی  نہ کسی  نے  آنے کی ہامی  بھری ۔ شائقین کے لئے اچھی خبر ہے کہ  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے ایک بار پھر  کھلنے لگے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے بعد چئیرمین پی سی بی نے بھی  افریقی  ٹیم  کے دورہ پاکستان کی نوید سنا دی۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم انیس اور بیس مئی کی درمیانی شپ  پاکستان پہنچے گئی،دورے کے دوران  مہمان  ٹیم تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے تاہم  سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرتمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔