Friday, March 29, 2024

زمبابوے نے پاکستان کو سپر اوور میں ہرا کر تیسرا ون ڈے جیت لیا

زمبابوے نے پاکستان کو سپر اوور میں ہرا کر تیسرا ون ڈے جیت لیا
November 3, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) دورہ پاکستان پر آئی زمبابوے ٹیم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف تیسرا اور ون ڈے سیریز کا آخری میچ کھیلا۔ زمبابوے نے پاکستان کو سپر اوور میں ہرا کر تیسرا ون ڈے جیت لیا۔ زمبابوے نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر وائٹ واش بچا لیا۔ زمبابوے نے 3 رنز کا ہدف سپر اوور کی تیسری  گیند پر پورا کر لیا ۔ پاکستان نے ون ڈے سیریز دو ایک سے  جیت لی۔ آخری ایک روزہ میں مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔  شان  ولیمز  نے  118 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔ برینڈن ٹیلر   56   اور سکندر رضا 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ قومی ٹیم کی طرف سے محمد حسنین نے کیرئیر کی شاندار بولنگ کی اور 10 اوور میں 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی۔ 279 رنز کے تعاقب میں  پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا ۔ 88 رنز پر آدھی ٹیم  پویلینلو ٹ گئی ۔ امام الحق چار ، فخر 2، حیدر علی 13، افتخار احمد 18، خوشدل شاہ 33 رنز رنز بنا کر آؤ ٹ  ہوئے۔ کپتان بابر اعظم نے   اس موقع  پر    ایک بار پھر کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے 125 رنز بنائے ۔ وہاب ریاض  نے 52 رنز  بنا کر ان کا خوب ساتھ دیا ۔ محمد موسیٰ نے آخری بال پر چوکا  لگا کر میچ برابر کر دیا ۔ سپر اوور میں پاکستان نے زمبابوے کو تین  رنز کا ہدف دیا ۔ سپر اوور  کی پہلی بال پر افتخار احمد چوتھی پر خوش دل شاہ آؤٹ ہو ئے۔ زمبابوے نے 3 رنز کا ہدف  تیسری  گیند پر پورا کر لیا۔