Friday, April 26, 2024

زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے176رنز کا ہدف دیدیا

زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے176رنز کا ہدف دیدیا
May 24, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کی پہلی اننگز ختم ہو گئی زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا ہے۔ پہلے ٹی ٹوینٹی کی طرح دوسرے میچ میں بھی ٹاس کی دیوی مہمان ٹیم پر مہربان رہی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر175 رنز بنائے۔ اوپنرز ماسا کازا اور سبانڈا کے درمیان اڑسٹھ رنز کی عمدہ شراکت ہوئی تاہم  انتالیس رنز کے انفرادی سکور پر ماسا کازا ایک جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے شعیب ملک کی گیند پر انور علی کو کیچ دے بیٹھے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر ووسی سبانڈا ایک رن کی کمی سے نصف سنچری بنانے سے محروم رہے اور شاہد آفریدی کی گیند پر انور علی نے ہی ان کا کیچ پکڑا۔ شان ولیمز اٹھاون رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان ایلٹن چگمبورا اکیس رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ چارلس کووینٹری بھی دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ پاکستان کے  کپتان شاہد آفریدی، شعیب ملک اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔