Friday, March 29, 2024

زمبابوے نے سکندر رضا کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان کو 269 رنز کا ٹارگٹ دیدیا

زمبابوے نے سکندر رضا کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان کو 269 رنز کا ٹارگٹ دیدیا
May 29, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں جیت کے لیے گرین شرٹس کو  دو سو انہتر رنز کا ہدف دے دیا، سکندر رضا ناقابل شکست سنچری اور چبھابھا کیرئیر کے بہترین ننانوے رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ  میں میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اڑسٹھ رنز بنا لیے۔ سکندر رضا نے چوراسی گیندوں پر تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری سکور کی جبکہ اوپنر چامو چبھابھا نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیرئیر کا بہترین سکور بنایا تاہم ایک رن کے فرق سے سنچری سے محروم رہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی سیریز اور پہلے ون ڈے کے برعکس دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کا آغاز متاثر کن نہ تھا۔ چبھابھا اور سبانڈا پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے تراسی رنز کی شراکت تو کی لیکن سبانڈا 8اوورز میں صرف تیرہ رنز بناسکا۔ بائولنگ کے شعبے میں پاکستانی سپنرز چھائے رہے۔ انہوں نے صرف زمبابوے کے بلے بازوں کو زیادہ سکور بنانے سے روکے رکھا بلکہ پہلے چاروں کھلاڑیوں میں سے دو کو یاسر شاہ نے آؤ ٹ کیا جبکہ  شعیب ملک اور محمد حفیظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ فاسٹ باؤلرز میں وہاب ریاض نے دو اور انور علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ZIMBAWE