Sunday, May 5, 2024

زمبابوے فوج نے صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹ دیا

زمبابوے فوج نے صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹ دیا
November 15, 2017

ہرارے (92 نیوز) زمبابوے میں فوج نے صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹ دیا، سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارشل لا نہیں لگایا بلکہ صدر موگابے کے قریبی مجرم ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے۔ ملکی وزیر خزانہ گرفتار۔ فوجی ترجمان کےمطابق موگابے اور ان کا خاندان محفوظ ہے۔

زمبابوے میں  حکومت اور فوج کے درمیان کئی ماہ سے چلنے والے ڈرامے کا ڈراپ سین آرمی چیف جنرل چی وینگا نے سرکاری ٹی وی پر قوم کے نام خطاب میں کہا کہ فوج نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث  صدر رابرٹ موگابے کے قریبی ساتھیوں کو حراست میں  لے لیا ہے جن میں زمبابوے کے پولیس کمشنر بھی شامل ہیں۔

 فوج نے دارالحکومت ہرارے میں اہم سرکاری عمارات ،ٹی وی سٹیشن صدارتی محل اور دیگر عمارتوں کا کنٹرول  سنبھال رکھا ہے۔ بحرانی کیفیت کے باعث امریکہ اور برطانیہ نے  زمبابوے میں موجود اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔  

زمبابوے میں سیاسی بحران صدرموگابے کی جانب سے  فوج کے حمایت یافتہ نائب صدر کی برطرفی پر شروع ہوا تھا۔ جس کے بعد فوج نے حکمران پارٹی کو حکومتی امور میں مداخلت کی دھمکی دی تھی۔

موگابے نے  آرمی چیف پر الزام لگایا  تھا کہ وہ سول حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لگانا چاہتے ہیں۔ صدر رابرٹ موگابے انیس سو اسی سے زمبابوے کے حکمران ہیں اور وہ اپنی اہلیہ کو اپنا جانشین مقرر کرنا چاہتے تھے۔