Friday, April 19, 2024

زمبابوے میں شدید سمندری طوفان سے 31 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

زمبابوے میں شدید سمندری طوفان سے 31 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
March 17, 2019
ہرارے (92 نیوز) زمبابوے میں شدید سمندری طوفان سے 31 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ ادائے نامی سمندری طوفان ملاوی اورموزمبیق میں تباہی مچانے کے بعد زمبابوے میں داخل ہو گیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق چمانی مانی نامی علاقے میں شدید تباہی پھیلی۔ مختلف حادثات میں 2 طالب علموں سمیت 31 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ رپورٹس کےمطابق زمبابوے طوفان کے باعث موزمبیق میں 87 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس کے ساحلی شہر بیرا میں سب سے زیادہ تباہی پھیلی جہاں بڑی تعداد میں مکانات زمین بوس ہوئے جس سے درجنوں افراد بھی زخمی ہوئے۔ طوفان کا آغاز ملاوی سے ہوا جہاں سیلابی ریلوں اوردیگر حادثات میں 56 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہوئے۔ سرکاری وعالمی رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان سے تینوں ممالک کے 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں گھر، اسکولز، تجارتی مراکز، ہسپتال ، سڑکیں اور تھانے تباہ ہو چکے ہیں۔