Friday, April 19, 2024

زمبابوے میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،64افراد ہلاک

زمبابوے میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،64افراد ہلاک
March 18, 2019
ہرارے ( 92 نیوز) زمبابوے میں سمندری طوفان ادائے کی تباہ کاریاں جاری ہیں، حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 64ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے  کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان ادائے کے باعث آنے والے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،کئی مکانات تجارتی مراکز اورسڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔ طوفان ادائے سے درخت جڑوں سے اکھڑچکےہیں ،بجلی اورمواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثرہواہے جس کی وجہ سے معاملات زندگی مفلوج ہو کررہ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہمسائیہ ممالک ملاوی اورموزمبیق میں بھی صورتحال تشویشناک ہےاورمجموعی طور پر200 کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ طوفان 2000کے بعد آنےوالا سب سے خطرناک سمندری طوفان ہے۔