Tuesday, April 23, 2024

زمبابوے صدر کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر اپوزیشن ارکان کو اسمبلی سے پھینکوا دیا گیا

زمبابوے صدر کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر اپوزیشن ارکان کو اسمبلی سے پھینکوا دیا گیا
November 23, 2018
ہرارے (92 نیوز) صدر کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر زمبابوے میں اپوزیشن ارکان کو اسمبلی سے باہر پھینکوا دیا گیا صدر ایمرسن منگاگوا حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے سے پہلے پارلیمنٹ کے سیشن سے خطاب کرنے آئے تو اپوزیشن کے بعض ارکان انکی تعظیم میں کھڑے نہیں ہوئے جس پرسپیکر کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہوں نے  سکیورٹی اہلکاروں کو کہہ کر اپوزیشن ارکان کو زبردستی باہر پھینکوا دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں اوراپوزیشن ارکان کے گتھم گتھا ہونے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ستمبرمیں بھی اپوزیشن نے صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران خوب ہنگامہ آرائی کی تھی۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ تیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور وہ صدر کو آئینی سربراہ نہیں مانتے۔