Friday, March 29, 2024

زمبابوے دوسرے ٹیسٹ میں بھی اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار

زمبابوے دوسرے ٹیسٹ میں بھی اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار
May 9, 2021

ہرارے (92 نیوز) زمبابوے دوسرے ٹیسٹ میں بھی اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار ہو گئی۔ پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے ابھی مزید ایک سو اٹھاون رنز درکار ہیں۔

ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے دن زمبابوے  فالو آن کا شکار ہوئی ۔ تیسرا دن پاکستانی باؤلرز کے نام رہا۔ کھیل ختم ہوا تو زمبابوے نے 9 وکٹیں گنوا کر 220 رنز بنائے۔ چاکابارا نے 80 اور برینڈن ٹیلر نے 49 رنز بنائے۔ زمبابوے کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 158 رنز درکار ہیں۔ نعمان علی نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور دوسری اننگز میں 4 زمبابوین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے پہلی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔ جواب میں زمبابوین ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ حسن علی نے 27 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے دو، شاہین آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔