Saturday, April 20, 2024

زمبابوے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کی یقین دہانی چاہتا ہے:شہریارخان

زمبابوے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کی یقین دہانی چاہتا ہے:شہریارخان
April 20, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے نے دورہ پاکستان کا وعدہ کر لیا،صرف سکیورٹی کی یقین دہانی چاہتا ہے۔ چیرمین پی سی بی نے خوش خبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ   پاکستان کی شکست سے مایوسی نہیں ہوئی، بنگلہ دیش کے کھیل میں بہت بہتری آئی ہے۔ نجم سیٹھی جون میں آئی سی سی کے صدر بنیں گے ان کے بعد اس عہدے پر صرف ٹیسٹ کرکٹر کا تقرر ہوا کرے گا۔ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد وہ لاہور میں میڈیا سے بات  چیت کر رہے تھے۔