Friday, May 10, 2024

زمبابوے بمقابلہ پاکستان ، سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگئی

زمبابوے بمقابلہ پاکستان ، سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی  ہوگئی
April 20, 2021

ہرارے(ویب ڈیسک )زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے کپتان ولیمز نے تقریب رونمائی میں حصہ لیا اور تصاویر بنوائیں۔تین میچوں پو مشتمل ٹی 20 سیریز کل(بدھ) سے شروع ہوگی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 14 میچز کھیلے گئے ہیں ۔

ان تمام میچز میں پاکستان فتحیاب رہا ہے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز کے تینوں میچ جیتنے کی کوشش کرے گی،سیریز کے دوران نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔