Tuesday, April 16, 2024

زمبابوبے میں عوام کا پٹرولیم مصنوعات کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری

زمبابوبے میں عوام کا پٹرولیم مصنوعات کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری
January 17, 2019
 ہرارے (92 نیوز) زمبابوبے میں عوام کا پٹرولیم مصنوعات کیخلاف پر تشدد احتجاج دوسرے  روز بھی جاری رہا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہروں کا سلسلہ دارالحکومت ہرارے سمیت کئی شہروں تک پھیل چکا ہے ۔ مظاہرین حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق  ہرارے سے جلاؤ گھیراو  میں ملوث  200 افراد کوحراست میں لیاگیا ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔