Friday, April 26, 2024

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا
June 3, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز)  امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم اورآرمی چیف سے ملاقاتیں کیں، زلمے خلیل زاد نے پاکستانی قیادت کیساتھ افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو کی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے امریکا امن عمل میں پاکستان کے کلیدی کردار کا معترف ہے۔