Thursday, April 25, 2024

زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع دن سے اس موقف پر قائم ہے کہ طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، ہمیں توقع ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کا دارومدار، افغانستان میں قیام امن سے وابستہ ہے۔ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔ ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو افغان طالبان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔