Thursday, March 28, 2024

زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی وفد کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی وفد کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
January 17, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق  ملاقات میں افغانستان میں اتحاد افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی شریک  ہوئے ، وفد نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج ہی پاکستان پہنچے تھے ۔