Thursday, April 25, 2024

زلمے خلیل زاد کی افغانستان روانگی، پاکستان کا بھی دورہ کرینگے

زلمے خلیل زاد کی افغانستان روانگی، پاکستان کا بھی دورہ کرینگے
July 26, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی افغانستان روانگی، پاکستان کا بھی دورہ کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کی پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ امریکا اور افغانستان کے درمیان امن معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوحہ اور کابل میں زلمے خلیل زاد بین الافغان مذاکرات کے آغاز سے قبل درپیش باقی ماندہ مسائل کے حل پر زور دیں گے، خاص طور پر وہ قیدیوں کے حتمی تبادلے اور تشدد کی کارروائیوں میں کمی لانے پر زور دیں گے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر سفیر زلمے خلیل زاد بین الافغان بات چیت کے معاملے کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوسلو اور صوفیہ کے دورے میں وہ افغان امن عمل کے حوالے سے پیش رفت پر نیٹو اتحادیوں کو بریف کریں گے۔ بین الافغان مذاکرات کے بارے میں بیان میں کہا گیا ہے کہ ''تمام فریق بات چیت کا آغاز کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد اگلا کلیدی قدم افغانستان کی 40 سالہ لڑائی کا خاتمہ لانا ہے''۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''حالانکہ قیدیوں کے تبادلے پر اہم پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔ تاہم، معاملے کے مکمل تصفیے کے لیے اضافی کوشش درکار ہے۔