Friday, May 17, 2024

افغانستان میں مفاہمتی عمل کے ذریعے امن قائم کرنےکی کوشش ‏کرینگے،وزیراعظم

افغانستان میں  مفاہمتی عمل کے ذریعے امن قائم کرنےکی کوشش ‏کرینگے،وزیراعظم
December 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ، خوشی ہے امریکہ پاکستان کا موقف تسلیم کر رہا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں ہمارا کردار قیام امن کا تھا ،15سال سے کہہ رہے تھے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں  ، خوشی ہے امریکہ ہمارا موقف تسلیم کر رہاہے ۔ ہم یمن جنگ ختم کرنے کی بھی کوشش کریں گے ۔ ملکی معیشت سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی ٹیم نے ایساماحول بنایا کہ لوگ سرمایہ کاری کیلئے آرہے ہیں، سوزوکی کے چیئرمین نے ساڑھے 4 سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا جبکہ فاؤنٹین نے 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فوری فیصلہ کیاہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  جن حالات سے نکلے ہیں اس پر معیشت کی ٹیم کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔ کرتارپور سکھوں کیلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ، راہداری  پر سکھ کمیونٹی سے جو رسپانس ملا اس کی بڑی خوشی ہوئی۔