Thursday, May 2, 2024

پی ایس ایل فائنل، غیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

پی ایس ایل فائنل، غیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
March 5, 2017

لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خبر، پشاور زلمی کے چاروں غیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔ ڈیرن سیمی، ڈیوڈ میلان، کرس جارڈن اور مارلن سیموئل کا پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی نے استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی تین ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو تمام کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ہوٹل میں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اس موقع پر بہت بہت پُرجوش نظر آئے۔ انہوں نے دوران پرواز سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔ اس سے پہلے بنگلا دیش کے کرکٹر انعام الحق بھی لاہور پہنچے۔ انعام الحق آج فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انعام الحق نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ریاض ایمرٹ بھی ٹیم کوئٹہ کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ گلیڈی ایٹرزکے کوچ ویون رچرڈ اور جولئین فاؤنٹین بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔