Wednesday, April 24, 2024

زلمی کی جیت پر پشاور میں جشن، دو کروڑ روپے انعام کا اعلان

زلمی کی جیت پر پشاور میں جشن، دو کروڑ روپے انعام کا اعلان
March 6, 2017

پشاور (92نیوز) پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کی کامیابی پر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع اور قبائلی علاقوں میں جشن منایا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے لئے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ میچ جیتنے پر شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالتے رہے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا یہ معرکہ بڑی سکرین پر دیکھنے کے لئے خواتین، بچے اور بڑے سپورٹس کمپلیکس حیات آباد میں جمع ہوئے تو جوش وخروش دیدنی تھا۔ میچ جیتنے کی خوشی میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور جگہ جگہ آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے۔

میچ کے اختتام پر سر منڈوالنے والے تو نظر نہیں آئے البتہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ٹیم کے لئے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔