Tuesday, April 16, 2024

زلفی بخاری کی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات، پاکستان اور امریکا کے مابین شعبوں میں تعاون پر اتفاق

زلفی بخاری کی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات، پاکستان اور امریکا کے مابین شعبوں میں تعاون پر اتفاق
July 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران ایوانکا ٹرمپ نے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تعاون پر پیشکش کی۔ انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ملاقات میں روزگار کی فراہمی ، ووکیشنل ٹریننگ ،معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کی پیشکش پر ایوانکا ٹرمپ کی خواہش پر شکر گزار ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی۔