Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا
December 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کو آزاد نقل و حرکت کا پروانہ مل گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 4 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے، جس پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔