Friday, April 19, 2024

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس،وزارت داخلہ نے جواب جمع کرادیا

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس،وزارت داخلہ نے جواب جمع کرادیا
November 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سی نکالنے کے  کیس  میں  وزارتِ داخلہ نے اپنا جواب جمع کرا دیا ۔ نیب پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سی نکالنے کا کیس  میں  زلفی بخاری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے  جہاں ان کا پراسیکیوٹر نیب سے مکالمہ ہوا ۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا آج تو کیسز عدالت کینسل کرچکی ہے جمعرات کا کرلیں ، زلفی بخاری بولے آپ عدالت سے درخواست کریں کہ کیس آج ہی سن لے ۔نیب پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا عدالت کیسز کینسل کرچکی ہے ، آپ کو سپیشل ریلیف تو نہیں مل سکتا ۔ وزارتِ داخلہ نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا جبکہ نیب پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکی ہے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔