Friday, April 26, 2024

زلفی بخاری نے 5آفشور کمپنیوں کا مالک ہونے کی تصدیق کر دی ، ذرائع

زلفی بخاری نے 5آفشور کمپنیوں کا مالک ہونے کی تصدیق کر دی ، ذرائع
June 25, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) عمران خان کے دوست زلفی بخاری  کے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی اندرونی کہانی کا 92 نیوز نے  پتہ چلا لیا ۔ ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے نیب راولپنڈی کے سامنے 5 آف شور کمپنیوں کا مالک ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو آئندہ پیشی پر آف شور کمپنیوں کی  مزید تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے ، زلفی بخاری تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ نیب آفس میں موجود رہے ۔