Saturday, April 20, 2024

زلفی بخاری نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے

زلفی بخاری نیب راولپنڈی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے
August 29, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز)راولپنڈی میں زلفی بخاری نیب تحقیقاتی ٹیم کےسامنے پیش ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  نیب راولپنڈی کی ٹیم نےزلفی بخاری سے 2گھنٹے تک سوالات کئے، زلفی بخاری نے کچھ دستاویزات نیب کے حوالے کردیں۔ دوسری جانب نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو آج طلب کررکھا ہے، رہنما ن لیگ نے ابھی تک اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ نیب سعد رفیق کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی انکوائری کر رہا ہے۔